لاہو ر:شہر میں بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراؤں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے،لاہور میں کم سن بچوں کو ورغلا کراغوا کرنے والا گروہ متحرک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں آئے روز بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراؤں کو بیچ دیا جاتا ہے۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ مصطفی ٹاؤن میں ایک بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے پولیس نے 9 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بازیاب کرالیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری سہیل کی بیٹی کو ان کے محلہ دار دلاور نے اغوا کیا جسے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عائشہ اکرم نے متنازعہ شہرت سے توبہ کرلی، مستقبل تباہ ہونے کی دہائیاں