چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی کیلئے ’’رائیڈفاراے کاز‘‘ سائیکل ریلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

GREENSTAR AND THE FIRST-LADY ENABLE BREAST-CANCER AWARENESS WITH “RIDE-FOR-A-CAUSE”

کراچی: گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے حال ہی میں ، خاتون اوّل پاکستان، بیگم ثمینہ عارف علوی کی سرپرستی میں ’’دی سائیکولوجسٹس‘‘ کے ساتھ ایک سائیکل رائیڈ کے لیے تعاون کیا جس کا مقصد عوام میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس بیماری کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا انتہائی اہم ہے کیوں کہ پاکستان ایشیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں چھاتی کے سرطان کی شرح نہایت زیادہ ہے اور ہر 9 خواتین میں سے 1 خاتون کے اِس مہلک مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے ،اگرچہ اس مرض سے بچاؤممکن ہے۔یہ سرطان کی وہ قسم ہے جس کی شرح، پاکستان میں پائی جانے والی سرطان کی دیگر اقسام سے بہت زیادہ ہے۔

پاکستان کی خاتون اوّل، بیگم ثمینہ علوی اس کاز ی سرپرستی کرتے ہوئے گرین اسٹار کی جانب سے چلائی جانے والی آگاہی کی اس مہم کی قیادت کر رہی ہیں تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے خواتین کے درمیان آگاہی میں مسلسل اضافے کے ساتھ صحت کی باکفایت اور معیار دیکھ بھال کے علاوہ باخبر انتخاب کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

اِس رائیڈ کا اہتمام ،گرین اسٹار نے ابتدائی مراحل میں ہی سرطان کی دریافت کے لیے از خود پنی چھاتی کا معائنہ کرنے کے بارے میں آگاہی کو اْجاگر کرنے کے لیے کیا تھا۔

ایسی مہموں کے ذریعے خواتین کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ ہر ماہ، سرگرمی سے اپناجائزہ لیں جو ابتدائی مراحل میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور علاج کے لیے نہایت اہم ہے۔

پاکستان میں فراہم کیے جانے والے تمام مانع حمل سولوشنز کا 53 فیصد سے زائدگرین اسٹار فراہم کرتا ہے اور اس طرح نجی شعبے میں یہ سب سے بڑا سولوشنز پروائیڈر ہے۔

ہر سال، پوری دنیا میں ، اکتوبر کا مہینہ’سرطان سے آگاہی کا مہینے‘کے طور پر منایا جاتا ہے اور اِس موقع پر صحت اور سماجی بہبود کے تمام ادارے اس بیماری کو ، زندگی کے تمام شعبوں میں، تمام خواتین کے لیے ایک سنجیدہ مسئلے کے طور پر اْجاگر کرتے ہیں۔

اس موقع پر متعدد معلوماتی ایونٹس بھی منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ تولیدی صلاحیت اور مانع حمل سولوشنز کی کم تر شرح کے علاوہ آمادگی سے کیے جانے والے اسقاط حمل سے لے کر غیر ضروری حمل کی شرح کو نمایاں کیا جا سکے۔

اس موقع پر دیگر جن مسائل کو اجاگر کیا گیا اْن میں،مانع حمل سولوشنز کے غیر محفوظ استعمال کے باعث بڑی تعداد میں اسقاط حمل اورزچگی کے دوران 9,700 سے زائد اموات (سالانہ 10 سے 12 فیصد) شامل تھے .

رائیڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین اسٹار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرّب نے کہا:’’گرین اسٹار کا طویل مدتی مشن ، ابتدائی مراحل میں تشخیص اورزیادہ آگاہی کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے ہونے والی اموات میں کم کرنا ہے۔ماں اور بچے کہ اہم ترین صحت اب ہمارے قومی ہیلتھ کیئر ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہے۔

اس نے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مسلسل فالو-اپ، وکالت اور تعاون یقینی بنائے۔‘‘

گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ ’پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل‘ نیٹ ورک کا آزاد رْکن ہے جوتولیدی صحت، چھاتی کے سرطان کی شرح میں کمی، اسقاط حمل کے بعد دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی یقینی بنانے کے لیے جدید حل تلاش کرتا ہے۔

اس کے ماہرین پر مشتمل پینل وجوہات،علامات، علاج ، انسدادی طریقوں اور صحت کو درپیش ان چیلنجوں کی صورت میں داغ میں کمی کی غرض سے مزید معلومات کے حصول میں زنانہ آبادی کی مدد کرتا ہے۔

 گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے سبز ستارہ کا نشان ،پورے ملک میں، قابل اعتماد معلومات، مصنوعات اور خدمات کا ہم معنی تصور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ماضی میں بریسٹ کینسر کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں تھی، ڈاکٹر روفینہ سومرو

رائیڈ کا آغاز شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زیبسٹ کے کیمپس واقع 90 کلفٹن سے تقریباً 6:30بجے صبح بجے ہوا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوں اور عورتوں نے پر جوش طریقے سے حصہ لیا۔

Related Posts