یونان کا ویزہ نہ ملنے پر متعدد پاکستانی فٹبالر سوکا ورلڈکپ میں شرکت سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak football team
یونان کا ویزہ نہ ملنے پر متعدد پاکستانی فٹبالر سوکا ورلڈکپ میں شرکت سے محروم

ایتھنز:یونان میں ہونے والے سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈ کپ کیلئے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے جس کے باعث یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑگئیں۔
پاکستان میں یونانی سفارت خانے کی جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم کے متعدد کھلاڑی یونان نہیں جاسکے۔
ٹیم کمبی نیشن تو خراب ہو ہی چکا تھا تاہم ہنگامی صورتحال میں یورپ میں مقیم پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے اس ٹیم کو شرکت کرنا تھا جو لیژر لیگ فائنل جیتی تھی، اس کے ساتھ اوپن ٹرائلز سے منتخب پلیئرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بننا تھا تاہم یونانی سفارتخانے سے اکثر کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی ازسر نو تشکیل ہوئی اور ان کھلاڑیوں کو لیا گیا جو پہلے سے یورپ میں مقیم تھے یا پھر ان کے پاس یورپی ویزے موجود تھے۔
یاد رہے کہ گول کیپر کے بغیر یونان میں موجود پاکستان ٹیم نے ہفتے کی شب کولمبیا کیخلاف وارم اپ میچ کھیلا اور پاکستان نے یہ میچ 1-2 سے ایک سے جیتا۔
میچ میں پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور پاکستان کے سابق فٹبالر گوہر زمان کو بھی میدان میں اتار دیا گیا۔پاکستان سوکا ٹیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مجبوری میں یورپی نژاد فٹبالرز کو اسکواڈ میں شامل کرنا پڑا، امید ہے ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوگی۔

Related Posts