بائیک استعمال کرنے والوں کیلئے پاک سوزوکی کی طرف سے بڑی خوشخبری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب کی سواری موٹر سائیکل استعمال کرنے والے غریب عوام کیلئے پاک سوزوکی کی جانب سے بڑی خوشخبری آگئی۔

کئی مہینوں تک قیمتوں میں لگاتار اضافے اور پیداوار میں کمی جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بعد آٹو مینوفیکچررز اب اپنی سیلز کو بڑھانے کے لیے پرکشش پیشکشیں متعارف کروا رہے ہیں۔

یاماہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب پاک سوزوکی نے بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جو لوگ PayPro کے ذریعے ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ اس خصوصی رعایتی پیکیج سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔ یہ پیکیج 24 قسطوں پر مشتمل ہے، 25% ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنے کے بعد یہ پیکیج حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس میں کوئی مارک اپ نہیں ہے۔

سوزوکی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، “PayPro کے ذریعے اپنی بائیک کی قسطیں ادا کر کے خصوصی رعایت کے ساتھ دلچسپ آفر حاصل کریں اور 24 ماہ کے قسط پلان پر بغیر مارک اپ کے بائیک حاصل کریں۔

مزید تفصیلات کے لیے سوزوکی کے قریبی شوروم پر جائیں یا ان کی ویب سائٹ پر جاکر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل یاماہا پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنے ’نیو ایئر سرپرائز‘ اقدام کے حصے کے طور پر ایک پرکشش پیکیج آفر کیا تھا۔

مزید برآں ٹویوٹا IMC، پاک سوزوکی، ماسٹر چنگن اور Kia لکی موٹرز نے بھی صارفین کو راغب کرنے کے لیے دلکش پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔

Related Posts