تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت، یومیہ پیداوار کتنی ہوگی؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اس دریافت کو معاشی خودکفالت کی طرف اہم قدم کہا جا رہا ہے، فوٹو ڈان

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، کمپنی کے مطابق یہ ذخائر پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع سوغری بلاک سے دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئے ذخائر کی گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 13.95 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جبکہ تیل کی پیداوار کا اندازہ 430 بیرل یومیہ لگایا گیا ہے۔

اس دریافت کو پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

یہ دریافت پاکستان کی توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک اور مثبت قدم ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔