پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کو پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست قرار دیا ہے ۔

پاکستان کے دورے پر موجود ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو نے وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی  موجود تھے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ سجیارتو نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کو 60 سال  مکمل ہوچکے ہیں،انہوں نے دونوں ممالک  کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور ہے۔

سجیارتو کے مطابق 400 اسکالرشپس کے اعلان کے بعد اب تک 1700 سے زائد پاکستانی طلباء کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو ہنگری کے تعلیمی پروگرامز کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کو  مشکل وقت کا دوست اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ فری سفر کا معاہدہ بھی طے پایا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Posts