تجاوزات کیخلاف آپریشن، گجر نالے کی باری بھی آگئی، ہزاروں مکانات توڑنے کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Orangi Nullah

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں سیوریج مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات شروع کردیئے،کراچی کے سب سے بڑے برساتی گجرنالے سے تجاوزات کے خاتمے کا پلان تیارکر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق 13 کلومیٹر طویل نالے کو 35 فٹ سے 150 فٹ تک چوڑا کیا جائے گا،گجر نالے کی بحالی میں 4 ہزار مکانات زد میں آنے کا خدشہ ہے اورتجاوزات کے خلاف آپریشن سے تقریبا 20 ہزار افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

گجرنالے کو ماڈل نالہ بنانے کے کام کا آغاز اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گا، آپریشن شروع کرنے سے پہلے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے سیکورٹی اداروں کے سربراہان کو خط بھی لکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: محمود آباد نالہ متاثرین کیلئے خوشخبری، 3 ہزار کے بجائے صرف 56 گھر توڑے جائینگے

دوسری جانب گجر نالے کے متاثرین کا کہنا ہے کے جب ہم یہ گھر بنا رہے تھے تو اس وقت انتظامیہ کہاں تھی اور ابھی تک ہمیں متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی جس کا حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا نہ ہی ہماری کوئی مالی امداد کی گئی ہے۔

Related Posts