اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ملاقات میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین بھی شریک تھے۔
وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اور کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور کٹھن صورتحال میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔