عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، نواز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N
FILE PHOTO

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کو دوبارہ گنتی میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ننکانہ کے جلسے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے قائم کریں گے اور حکومت صوبے میں خوشحالی کا دور واپس لائے گی۔مسلم لیگ (ن) نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر پاکستان واپس آئے تھے تاہم انتخابات کے بعد انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی شہبازشریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا۔

Related Posts