آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹوزرداری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Asif-Zardari-Bilawal-Bhutto
آصف زرداری کوکچھ ہواتو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،بلاول بھٹوزرداری

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔

ابھی تک ان کو ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی۔ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی گزشتہ ہفتے جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آصف زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہیں تھی جس پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : حکومت کے پاس آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے، سابق صدردو ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

Related Posts