حکومت لاک ڈاؤن اور معیشت کے مابین توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt trying to maintain balance between lockdown, economy: PM

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن اور معیشت کے مابین توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ، اور اس بات کو یقینی بناریا جارہاہے کہ عوام بھوک سے نہ مریں اور معیشت بھی تباہ نہ ہو۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ برصغیر میں غربت کے مسائل زیادہ ہیں ، حکومت کو اپنے عوام اور ان کے حالات سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور لاک ڈاؤن کے مابین توازن قائم کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک سے بھی نہ مریں اور معیشت بھی تباہ نہ ہو اس کیلئے اقداما ت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: فلائٹ آپریشن کی بندش سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 3618 ملین روپے کا نقصان

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے تعلیمی اداروں ، مالز ، شادی ہالوں ، ریستوران اور دیگر جگہوں کو مقفل کردیا ہے جہاں عوامی اجتماعات ہوتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں تباہی کو روکنے کے لئے ہم نے اپنے زرعی شعبے کو کھلا رکھا ہے اور اب ہم اپنے تعمیراتی شعبے کو کھول رہے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔

Related Posts