ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar digitalization
ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے ، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے ، جب ہم گور ننس کی اکائونٹبلٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کے اندر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹو اسد عمر نے ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس دی پی آئی کا بہت ہاتھ ہے، جو قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں انٹرپنیورشپ کو آگے بڑھانا ہے اور ضروری نہیں کہ بہت بڑے پیمانے پر بلکہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری کر کے ہم ملکی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم ورننس کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو اس کے اندر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار روزگار پیدا کرتے ہیں،اسد عمر

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کیلئے ایک انتہائی اہم چیز ہے اور اسکو نہ صرف ان لوگوں تک پہنچانا چاہیے جو ایلیٹ کلاس ہو بلکہ نچلے طبقے تک بھی اس کی رسائی ہونی چاہیے۔ اسد عمر نے کہاکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اسی لیے ہیں سب کو معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے کوئی بے خبر نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی اداروں ، نجی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجی سے ہم کنار ہو سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خودمختار بنانا ہے، ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے ۔

Related Posts