اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ توسیع کے معاملے میں آرمی چیف کی غلطی نہیں، حکومت نے کاغذات پورے نہیں کیے تھے۔
جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کسی نے ماضی میں آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج نہیں کیا، اس لیے کوتاہیاں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع