ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آج بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کی صدارت کرینگے، کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج ہو گی، جس میں تجاویز دی جائیں گی کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے، اصولی سفارشات تیار ہونے کا امکان ہے۔

تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں، صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، اور تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی ہی دے گی، ایچ ای سی حکام جامعات کھولنے سے متعلق تجاویز دیں گے۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے بند رہنے سے لاکھوں اساتذہ کا بے روزگار ہونے کا خدشہ

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کررکھے ہیں جبکہ آج ہونے والے اجلاس میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

Related Posts