روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ضرور ہوگا، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq awan press

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بارڈر کی صورتحال اور ملکی اندرونی بحران کی صورتحال ایک ہی ڈیزائن کا حصہ ہے،پرویزمشرف کے خلاف فیصلے میں استعمال کی جانے والی زبان اقدار کے منافی ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہاکہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبو کیلئے کوشاں ہیں ۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کرسمس کے موقع پر مسیح ورکرز کیلئے بونس کا اعلان کیا اور کہاکہ تحریک انصاف نے بدترین معاشی حالات میں ملکی اقتصادی صورتحال کو سنبھالادیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملکی ترقی و استحکام میں اقلیتی برادری کا کردار لائق تحسین ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری ریاست کا فخر ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والے تما م شہریوں کے حقوق کا ضامن ہے ،پاکستان اور اسلام کا روشن چہرہ و تشخص اجاگرکرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرقیادت ملکی ترقی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دفاعی حصار کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کریں گے۔زرتاج گل وزیر

انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کے خلاف فیصلے میں استعمال کی جانے والی زبان اقدار کے منافی ہے،قانون اور مذہب لاش لٹکانے کی قطعی اجازت نہیں دیتا ۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فیصلے کے پیرا گراف 66 میں ذاتی عناد اور غصے کا اظہار کیا گیا ،قانون اور مذہب لاش لٹکانے کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گزشتہ روز کے عدالتی فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی، خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار کے خلاف ریفرنس دائر کرنا قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی افراتفری یا جگ ہنسائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت مستحکم بنانے کیلئے سرمایہ کاری لا رہے ہیں ،گزشتہ روز کی مضطرب کیفیت کا بھارت نے سرحد پر فائدہ اٹھایا۔

Related Posts