سندھ میں گنا 202 روپے من، گندم کی قیمت 2000 روپے فی من مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt to announce wheat prices for sindh

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،گندم کی خریداری کی قیمت مقرر کرنے کے ایجنڈے اور گنے کی کم سے کم قیمت مقرر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 202 روپے فی 40 کلوگرام اورگندم 2000 روپے فی 40 کلوگرام کی سپورٹ پرائس مقرر کردی ہے، کوالٹی پریمیم 50 پیسہ جبکہ 30 نومبر کرشنگ سیزن مقرر کیا گیاہے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے 200 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی ہے جس پر تمام وزراء نے گندم کی سپورٹ پرائس بڑھانے پر اتفاق کیا، کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اگر گندم کی قیمت نہیں بڑھائی گئی تو اگلے سال پھر ہمیں گندم درآمدکرنی پڑے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم باہر کی کم معیار والی گندم پر زیادہ خرچ کرتے ہیں لیکن مقامی آبادگاروں کو ہم اچھی رقم دینے کے لئے تیار نہیں، درآمد شدہ گندم کا معیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے۔

سیکریٹری خوراک نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 8-2007 میں سپورٹ پرائس 625 فی 40 کلوگرام تھی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کالی داس ڈیم کا افتتاح کردیا

سندھ حکومت نے 9-2008 میں سپورٹ پرائس بڑھا کے 950 فی من مقرر کی جس نتیجے میں گندم زیادہ اگائی گئی اور سندھ میں بہترین فصل ہوئی۔

Related Posts