محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to ameliorate lot of workers, protect their rights: President

اسلام آباد : موجودہ حکومت مؤثر طریقے سے مزدوروں ان کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ محنت کشوں کی خوشحالی کے لئے بھرپور اقداما ت اٹھارہی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی یوم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم مزدوروں کی بہادری اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے عزم کے ساتھ یوم مزدور منارہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن نہ صرف کارکنوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے بلکہ قومی نمو اور ترقی میں ان کی شراکت کے اعتراف کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں اور ان کا تعاون صنعتی کارکردگی اور ملک کی معاشرتی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے عالمی معیشت شدیدمندی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں مزدور طبقے پر تباہ کن اثر پڑا ہے۔ کورونا نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے،وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کو درپیش مشکلات کا پوری طرح سے علم ہے اس سلسلے میں احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام شروع کیا تاکہ انہیں فوری امداد فراہم کی جاسکے۔

صدر مملکت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ محنت کشوں  کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔

Related Posts