حکومت شہر کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کمشنر کراچی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt taking steps for the development of Karachi: Commissioner shallwani

کراچی :کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے شہر کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں ۔

حکومت ان انویسٹرز اور کمپنیوں کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی کرے گی جو شہر کی ترقی اور انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے منصوبوں میں جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے مل کر کام کرنے کی پیشکش کریں گے ۔

وہ اپنے دفتر میںجرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل اختر کی سربراہی میں ان سے ان کے دفتر میں ملنے والے چیمبر کے دو رکنی وفد سے ملاقات کر رہے تھے ۔ وفد میں چیمبر کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ایڈوائزر فرانز نیہاز بھی موجود تھے۔

کمشنر نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب، ٹرانسپورٹ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور برساتی پانی کی نکاسی کے نظام کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت شہر کی ترقی کے منصوبوں اور مختلف شہری مسائل کے حل کے لئے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کر نے کی خواہاں ہے ۔

صدر چیمبر آف کامرس جرمنی فیصل اختر نے کہا کہجرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور طریقے متعارف کرنے میں مد د کرے گی ۔

انھوں نے واٹر مینجمنٹ ، برساتی پانی کی نکاسی کے نظام اور انفرا اسٹرکچر کی بہتر ی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے کام کر نے کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان جرمن چیمبر سندھ حکومت کے ساتھ ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں سے شہر وں کی ترقی کے لئے کام کرنے کی معلومات کے تبادلہ میں ہر ممکنہ مدد کرے گی۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کا عفریت بے قابو، کمشنر کراچی ریٹ لسٹیں جاری کرکے بری الزمہ

انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں چیمبر کی جانب سے 18 جنوری 2021سے پانچ روز کیلئے آن لائن سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے جس میں پاکستان کے خواہشمند سرمایہ کار، کمپنیاں اور ادارے شر کت کر سکیں گے۔

سمینار کے ذریعے کراچی کی ترقی اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے شروع کر نے کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔

Related Posts