سائٹ لمیٹڈ کے سابق ڈائریکٹر ریکوری ارباب علی جاتے جاتے ادارہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچاگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سائٹ لمیٹڈ کے سابق ڈائریکٹر ریکوری ارباب علی خان نے پلاٹ پر مبینہ قبضہ کروا کر بھاری نذرانہ وصول کر لیا، موصوف نے بڑے ٹیکنیکی طریقہ سے ہاتھ صاف کر کے ادارے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں سابق ڈائریکٹر ریکوری ارباب علی خان نے ادارے کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین خلاف ضابطہ ریگولرائز کر دی۔سائٹ لمیٹڈ کے پلاٹ نمبر X-7/8میسرز محمد سجاد بھنڈی کو پہلے قبضے کی کھلی اجازت دی گئی اور ان سے ساز باز کر کے انہیںمراسلہ نمبر 416 بتاریخ 5نومبر 2020 ارسال کر کے انہیں بھاری مالی فائدہ دینے کی غرض سے اس مراسلے میں کہا گیا کہ وہ قبضہ کردہ 270 مربع گز کو خالی کیا جائے یا ریگولرائزیشن فیس 7 لاکھ 27 ہزار 894 تین دن کے اندر جمع کرائی جائے۔

مراسلہ میں درج کی گئی رقم سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس قدرکی بے قائدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور کروڑوں روپے کی صنعتی اراضی کو صرف 7 لاکھ 27 ہزار میں ریگولائز کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

ڈائریکٹر ریکوری ارباب علی خان کو صرف ریکوری کااختیارحاصل ہونے کے باوجود اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور ریگولائز کرنے کےلیے مبینہ مراسلہ بھیجا گیا ۔

ڈائریکٹر ریکوری کو ادارے کی فیکٹریوں وغیرہ سے واجبات کی وصولی کا اختیار حاصل ہے اور یوں کروڑوں کی زمین بھاری رشوت کے عوض معمولی رقم کی ادائیگی کے عوض غیر قانونی ریگولرائز کر دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف

مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور صنعت کاروں نے وزیر صنعت اور سیکریٹری صنعت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی ریگولائزیشن کو منسوخ کر کے اس میں ملوث افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Related Posts