اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9روپے کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کچھ آئٹمزمیں کمی اورکچھ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹرکی کمی کی جارہی ہے،پی ڈی ایل کی مدمیں کوئی تبدیلی نہیں کررہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، لاہور، پشاور میں آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
وفاقی وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253روپے 50پیسے ہوگئی ہے۔