آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto zardari
bilawal bhutto zardari

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے، پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کو پھاڑکرپھینک دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی اوریہ معیشت اور ملک نہیں چلا سکتے، عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے کسی کے پیٹ میں کھانا نہیں جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی ، جس طرح سے یہ معاہدے کررہے ہیں ہماری معیشت سے جان نکال رہے ہیں، پارلیمان کا حق ہے کہ وزرا سے سوال پوچھے، 15 ماہ میں جتنا قرض لیا گیا ماضی میں اتنا قرض نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جائے گی تو ہمیں کوئی اور عبوری سیٹ اپ قبول نہیں، جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کو پھاڑکرپھینک دیں گے، حکمراں آئی ایم ایف کے پاس واپس جائیں اور دوبارہ ڈیل کریں، عوام ریلیف چاہتے ہیں، جینا چاہتے ہیں، جب سے پارلیمان میں آیا ہوں ہرمنی بجٹ پرکہا یہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں اور عوام کو پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے پر اعتراض ہے، حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے لیکن عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہ کرے، جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت 5 سال پورے کر گئی تو پاکستان کا قرضہ دوگنا ہو جائے گا، شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ آئے روزخودکشیاں ہورہی ہیں، کراچی میں ایک باپ نے بچوں کیلئے گرم کپڑے کی سکت نہ ہونے پر خودکشی کر لی ، ہم اپنے حلقوں میں جاتے ہیں توعوام ہم سے سوال کرتے ہیں، خوراک کی قیمتوں میں ایک سال میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ غریب عوام حکومت کی معاشی پالیسی برداشت نہیں کرسکتے، موجودہ حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے، ہم حساب مانگیں توجواب میں گالیاں ملتی ہیں اورذاتیات پرآجاتے ہیں۔

Related Posts