اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری تھا، خواتین اور ناموس رسالت کے حوالے سے حکومتی اقدام ضروری تھا، عام صارف کو ریگولیشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسروں کی عزت تار تار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ہورہا ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 20،25 ہزار روپے میں چند لوگ ٹرینڈ بناتے ہیں اور معاملہ خراب کرتے ہیں، خواتین اور ناموس رسالت کے حوالے سے بھی حکومتی اقدام ضروری تھا، عام صارف کو ریگولیشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
انہوں نے کہا حکومتی اقدام سے فیک اکاؤنٹس والوں کو پریشانی ضرور ہوگی اور دنیا کی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں پر ناموس رسالت کے حوالے سے ہمارا کنٹرول بڑھ جائے گا۔
مزید پڑھیں: حکومت نے سوشل میڈیاپلیٹ فارمز کے لیے پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی