اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan meeting
Imran khan meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے عوام اور خصوصاً ہمارے بچوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے جائزے، پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزرا سمیت چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز کا وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مجموعی طور پر آٹے، چینی، چاول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا اور بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

چیف سیکرٹریزکا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کوہدایت کی کہ آٹے کی قیمت پر قابو پانے کے حوالے سے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف انتظامی اقدامات کو موثر بنایا جائے، وزیرِ اعظم نےصوبائی سیکرٹریز سے بنیادی اشیائے ضروریہ دودھ، گھی، تیل، پینے کے پانی، گوشت، مصالحوں، دالوں اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے عوام کے لیے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

وزیرِ اعظم نے اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے عوام اور خصوصاً ہمارے بچوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دودھ، گوشت، دالوں جیسی روزمرہ کی اشیا میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں، ملاوٹ کے خلاف قومی سطح پر ایمرجنسی کانفاذ کرکے اس کا تدارک کیا جائے، ملاوٹ کے خاتمے کے لئے ایک نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جائے۔

وزیراعظم نے چاروں چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ آئندہ ایک ہفتے میں ملاوٹ کے خلاف مؤثر حکمت عملی اور ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ تیار کیا جائے جس کا آئندہ ہفتے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

Related Posts