حکومت پنجاب نے فنڈز کی منظوری دیکر 29 سال پرانے رنگ روڈ منصوبے میں نئی جان ڈال دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt Punjab approves funds for Ring Road project

راولپنڈی :فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی رنگ روڈ منصوبے کیلئے زمین کی خریداری کے لیے 6ارب 27کروڑ 65لاکھ اور 7ہزار روپے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو جاری کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب حکومت اور گورنر کی منظوری کے بعد 29سالہ پرانامنصوبہ کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب پہنچ گیاہے،منصوبے کو لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو واپس دلوانے میں موجودہ چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے اہم کردار اداکیا۔

اس ضمن میں ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فنڈز کی حتمی منظوری کیلئے آرڈی اے کو فنڈز کے اجراء کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

1991میں اس منصو بے پر کا م شروع کیا گیا تھا،1999 تک آرڈی اے کو حکو مت سے فنڈز جا ی نہ ہو سکے ،فنڈز کے حصول کے لئے متعدد با ر ترک اور چا ئنہ کی نجی تعمیرا تی کمپنیو ں سے بھی را بطہ کیا گیا جو بے سود رہا۔

2008میں منصوبے کی فز بیلٹی اسٹڈی اور پی سی ون تیا ر کر وا یا گیالیکن پھر سابقہ حکومتوں کی جانب سے اس منصوبے پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا گیاجس کے بعد اب پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اس منصوبے پر تیزی سے کام شروع کیااور اب اس منصوبے کے لیئے زمین کی خریداری کے لیئے گورنر پنجاب نے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس سے قبل یہ منصوبہ راولپنڈی سے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو منتقل کردیا گیاتھا لیکن موجودہ چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے اس منصوبے کو واپس آرڈی اے لانے کے لیئے اہم کردار اداکیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی کے شہریوں کا کم نرخ پر ددو چھہ ڈیم کیلئے زمینیں دینے سے انکار

گورنر پنجاب کی جانب سے جاری فنڈز سے رنگ روڈ منصوبے کے لیئے 51اعشاریہ 70کلومیٹر سٹرک کی تعمیر کے لیئے لگ بھگ 11ہزار کنال زمین خریدی جائے گی جس کیلئے آر ڈی اے کو لگ بھگ دس ماہ سے زائد کا وقت درکار ہوگا،منصوبہ اگلے سال جون میں شروع ہونے کی امید ہے۔

Related Posts