بینکاک: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانے میں لوگوں کی عدم دلچسپی کے بعد حکومت نے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے عوض بچھڑا دینے کی پیشکش کردی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی ضلع میں ویکسین لگوانے والوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے اورکورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب کرانے کے لیے منفرد پیش کش مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے ہر ہفتے 50 ہزار پاکستانی روپے مالیت کا ایک بچھڑا اس خوش نصیب کو دینے کا اعلان کیا ہے جو ویکسین لگوائے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 24 ہفتے تک 24 بچھڑے دیے جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کے اعلان کے بعد ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں میں چلی گئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد میں کووڈ کی طویل المعیاد علامات کے بارے میں دنیا بھر میں تیزی سے تحقیقی کام کیا جارہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں اس حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ لاکھوں امریکی شہریوں کو کورونا کو شکست دینے کے بعد مختلف طبی مسائل کے باعث طبی امداد کے لیے رجوع کرنا پڑا، حالانکہ کورونا وائرس سے قبل ان کو ان بیماریوں کا سامنا نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر عطاالرحمن نے بھی کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا