دھرنے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry's offer of talks to the opposition

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں ہے ،نواز شریف تشویش ناک حالت میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے۔

اشرافیہ نے بدترین کرپشن کرکے قوم کے پلیٹ لیٹس کم کئے،۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اشرافیہ لوٹا ہوا قوم کا پیسہ واپس کر دیں، ان کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں :فضل الرحمٰن ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری

دھرنے سے پاکستان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، دھرنے والے سونے کیلئے اور کینٹرز مانگ رہے ہیں، سی ڈی اے کو دھرنے کے شرکا ء کی مدد جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کے شرکا ء کی مدد سے منع کر رہے ہیں۔

Related Posts