حکومت پاکستان نے انتہائی سخت قدم اٹھاتے ہوئے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے قید 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں گرفتار 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری طرف پاکستانی حکام کی جانب سے گرفتار افراد کو پاکستان واپس آنے کے لیے ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور پاکستان پہنچنے پر ان تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ان واقعات کو سعودیہ نے باقاعدہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا تھا۔