پنجاب میں 14مئی کو انتخابات نہ ہوسکے، سپریم کورٹ میں کل سماعت ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں 14مئی کو انتخابات نہ ہوسکے، سپریم کورٹ میں کل سماعت ہوگی
پنجاب میں 14مئی کو انتخابات نہ ہوسکے، سپریم کورٹ میں کل سماعت ہوگی

اسلام آباد: حکومت نے 14مئی کو پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انتخابات نہیں کرائے، جس کے اب کیس کی سماعت کل (پیر) کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکومت کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت عدالتی حکم پر عمل کرانے میں ناکام رہی۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست پر سماعت 15 مئی کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر ملک کی سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

Related Posts