اسلام آباد :ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
خام تیل ، پیٹرول اور ہائی آکٹین کی خریداری کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مخصوص مدت کے لئے ایک مقررہ قیمت پر تیل کی خاص مقدار کی خریداری کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی بڑے پیمانے پر خریداری کی سمری تیار کی گئی ہے اور پیٹرولیم ڈویژن یہ سمری منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گا۔
سمری کے مطابق ایک سے دو سال کیلئے تیل خریدنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سمری میں پیشگی طور پر سالانہ 9 فیصد یا ایک اعشاریہ 9کروڑ بیرل خام تیل ، پیٹرول اور ہائی آکٹین خریدنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، حفیظ شیخ