یومِ تکبیر، حکومت کا ایٹمی دھماکوں کی 24ویں سالگرہ 10روز تک منانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ تکبیر، حکومت کا ایٹمی دھماکوں کی 24ویں سالگرہ 10روز تک منانے کا فیصلہ
یومِ تکبیر، حکومت کا ایٹمی دھماکوں کی 24ویں سالگرہ 10روز تک منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ایٹمی دھماکوں کی 24ویں سالگرہ 10 روز تک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1998ء کو 28 مئی کے روز پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے۔ 24سال کی تکمیل پر 10 روزہ تقریبات منائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے یومِ تکبیر پر نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے کا عنوان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے 10 روزہ تقریبات منانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا۔وزیر اعلیٰ 

وزارتِ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں یومِ تکبیر کی 10 روزہ تقریبات آج سے منعقد ہوں گی۔ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 19 مئی سے 28 مئی تک ایٹمی دھماکوں کی 24ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ 

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یومِ تکبیر کی تقریبات چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ایک ساتھ منائیں گے۔یہ وہ تاریخی دن ہے جب بیرونی دھمکیوں کے باوجود پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا گیا۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان 28 مئی کے روز ایٹمی طاقت بن گیا۔ ن لیگی حکومت پاکستان کو معاشی قوت بنائے گی۔ وزیر اعظم نے دن قومی جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ 

Related Posts