اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اُن کا قافلہ وفاقی دالرالحکومت میں داخل ہونا شروع ہوا اور ڈی چوک کی طرف مارچ شروع ہونے کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی۔احتجاج نے اس وقت پر تشدد رُخ اختیار کرلیا جب پی ٹی آئی کے کارکنوں کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئی ایم ایف سے مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی۔مفتاح اسماعیل
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کی گئی ہے، فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کا تحفظ کرے گی۔
The Federal Government is pleased to authorize deployment of sufficient strength of troops of Pakistan Army in Red Zone under Article 245. pic.twitter.com/85Nex2xama
— Rana SanaUllah Khan (@PresPMLNPunjab) May 25, 2022