حکومت کا غریبوں کے لیے براہ راست سبسڈی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا غریبوں کے لیے براہ راست سبسڈی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت کا غریبوں کے لیے براہ راست سبسڈی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے معاشرے کے غریب طبقے کے لیے براہ راست سبسڈی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جس غریبوں کو سبسڈی دینے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں ملک میں ہونے والی مہنگائی اور اس کی وجہ سے غریب لوگوں کو درپیش مشکلات کا اچھی طرح سے ادراک ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مہنگائی کی ماری عوام سے اظہار یکجہتی

سینیٹر ایوب آفریدی کے استعفے نے شوکت ترین کے انتخاب کی راہ ہموار کردی

انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کارڈ ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے سندھ میں آٹے کی قلت پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل غربت کے خاتمے کے لیے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم عمران خان کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت اہل خاندان مخصوص اشیاء پر اشیائے ضروریہ کی خریداری پر اسٹورز سے چھوٹ حاصل کر سکیں گے۔

بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی قیادت نے شرکت کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوسط ​​طبقے کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب احساس سبسڈی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سندھ اور بلوچستان بھی اس پروگرام کا حصہ بنیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی ریلیز میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقابلے میں 400 روپے مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آنے والے دنوں میں مزید بڑے پروگراموں کا اعلان کرنے والے ہیں۔

Related Posts