حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بند کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 796 more coronavirus infections, 10 deaths

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نے لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبے کے 300 بی ایچ یو کو ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت بھی دیدی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء ڈاکٹرعذرا پیچوہو،سعیدغنی، ناصرشاہ، جام اکرام، مرتضیٰ وہاب، قاسم سراج، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اے سی ایس داخلہ، کمشنرکراچی، ایڈیشنل آئی جی، سیکریٹریز خزانہ، اسکول ایجوکیشن، صحت، صنعت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر سارا، ڈاکٹر قیصر، کورفائیو و رینجرز کے نمائندہ شریک ہوئے۔

* سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی کی بریفنگ
* وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 2 جون کو 57541 کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔

* ابھی تک سندھ میں کوویڈ ویکسین کے 1550553 ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔

* گزشتہ 30 ایام میں سندھ میں 392 اموات ہوئی ہیں۔

* 392 اموات میں سے 238 ویٹی لیٹرز پر تھے، 81 وینٹی لیٹرز پر نہیں تھے۔

* انتقال کرنے والوں میں سے 73 کا انکے گھروں میں انتقال ہوا۔

* اسوقت 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جن میں 74 کراچی میں ہیں۔

* یکم جون کو 12اعشاریہ 45 فیصد اور 2 جون کو کراچی میں 11اعشاریہ 77 فیصد مثبت کیسز تھے۔

* 27 مئی سے 2 جون تک کراچی شرقی 21 فیصد نئے کیسز اور 20 اموات ہوئیں۔

* کراچی وسطی میں 12 فیصد کیسز اور 15 اموات ہوئیں۔

* کراچی جنوبی میں 9 فیصد، کراچی غربی میں 8 فیصد اور 7 اموات ہوئیں۔

* باہر سے آنے والے 26812 مسافروں کا ٹیسٹ کیے گئے ، 26812 میں سے 55 مثبت آئے۔

* 29 مئی کو 4 مسافروں میں انڈین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ۔

* 4 مسافروں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

* ان 4 انڈین ویرینٹ مریض 14 لوگوں سے رابطے میں آئے جن کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات
* جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ خزانہ کو ہدایت۔

* وزیراعلیٰ سندھ کی لوگوں کو شناختی کارڈ لے کر ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسین لگوانے کی اپیل

* وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کے 300 بی ایچ یو کو ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دیدی۔

*حکومت نے 300 بی ایچ یوز میں روزانہ 30000 ڈوز لگانے کا ہدف دیدیا۔

* موبائل ویکسی نیشن ٹیم کو روزانہ 60000 ڈوز کا ہدف دیا گیا۔

* 90 نجی اسپتالوں کو روزانہ 10000 ڈوز روزانہ لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

Related Posts