اسلام آباد: حکومت پاکستان نے صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف آئین کی مبینہ خلاف ورزی پر سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر نے مبینہ طور پر آئین کی خلاف ورزی کی جبکہ گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کر کے آئین کی خلاف ورزی کی۔
متعلقہ محکموں نے اسمبلیوں اور عدالتی مشاہدات اور ہدایات کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے جسے ریفرنس میں بطور ثبوت استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قانون کے مطابق صرف وفاقی حکومت ہی ریفرنس کی تیاری اور فائل کرکے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کر سکتی ہے۔
ایک تاریخی فیصلے میں، سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد اور اس کے بعد صدر عارف علوی کی طرف سے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
مزید پڑھیں:مدینہ منورہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومتی ارکان کیخلاف نعرے بازی