عمران خان کا جہانگیر ترین سے دوستی بچانے کیلئے شہزاد اکبرکی قربانی دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI

اسلام آباد: حکومت نے جہانگیر ترین کے تحفظات پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آج عمران خان سے ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کے شہزاد اکبر کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے دیرینہ ساتھی جہانگیر ترین کے تحفظات دور کرنے کیلئے  معاون خصوصی شہزاداکبر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ ریاض نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی ہے اور عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس کیس کی نگرانی کریں گے اور اس معاملے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: شوگر اسکینڈل، جہانگیر ترین کی گرفتاری روکنے کیلئے جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کرنیکا انکشاف

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہانگیرترین کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیں۔

وفد نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے جسٹس (ر) شیر علی ، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور جسٹس (ر) ناصرالملک پر مشتمل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پہنچائیں اور عمران خان نے سینیٹر علی ظفر کواس معاملے کے حل کیلئے ذمہ داری سونپ دی ہے۔

Related Posts