تحریک لبیک کا احتجاج، حکومت کا فون، انٹرنیٹ بند، مظاہرین کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi protest

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن اومان کی صورتحال سے متعلق اجلاس،قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے، راستوں کو کھلوانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے اورجہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لئے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور،چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، راستے کھلوانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے اورمتاثرہ علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند رکھی جائیگی۔

مزید پڑھیں: حکومت اور تحریک لبیک کے مذاکرات جاری، مولانا سعد رضوی کی رہائی کا امکان

واضح رہے کہ امیر تحریک لبیک سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد کارکنوں کے احتجاج ملک بھر میں کے باعث ٹریفک درہم برہم ہوکر رہ گئی، لاہور، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں اہم شاہراہیں بند ہیں، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی سڑکیں بلاک ہونے سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

علامہ خادم رضوی کے صاحبزادے سعد حسین رضوی کی قیادت میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، گزشتہ روز سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

Related Posts