اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زراعت، صنعت اور تعمیرات سمیت پیداواری شعبوں میں تین سالوں میں 55 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اسد عمر نے کہا کہ 11 لاکھ افراد بیورو آف امیگریشن کے ذریعے روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔
اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں زراعت کے شعبے میں ملازمتوں میں 15 لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے پانچ سالہ دور حکومت میں سات سو کی کمی آئی تھی ۔
صنعتوں میں پی ایم ایل (ن) کے دور میں تقریباً 20 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ ہم نے اپنے تین سالہ دور میں 24 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کیں۔
اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت کے مقابلے ہماری حکومت میں روزگار کی شرح میں باسٹھ فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:لوگ سمجھتے ہیں میں ریاستِ مدینہ کی بات ووٹ کیلئے کرتا ہوں۔وزیراعظم