حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt approves 10% tax rebate on edible oil’s import

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار، سیکریٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ آربی ڈی پام آئل کی اوسط ماہانہ خوردہ قیمت بہت اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال اس کی قیمت تقریباً دوگنا ہو گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری کے مہینے میں پام آئل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 1351 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:روس یوکرین تنازع عالمی اقتصادی نظام کے لئے خطرہ بن رہا ہے،میاں زاہد حسین

وفاقی وزیر خزانہ نے رمضان المبارک میں قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے پام آئل کی درآمدات پر اپریل اور مئی کے لیے 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹیکس ریلیف کا یہ فیصلہ مختصر مدت کے لیے ہے تاکہ ملک میں صارفین کو خوردنی تیل کی باآسانی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں خوردنی تیل اور سبزی گھی کی سالانہ طلب کا 90 فیصد درآمدات سے پورا کیا جا رہا ہے۔

Related Posts