اسلام آباد: حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ادارے کھولنے سے متعلق حکمت عملی تیار رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلبا کی آسانی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
Some fake accounts in my name are spreading false news that schools will remain closed till Oct. Not true. Education ministers meet on 7th to finally decide with likelihood of opening on Sept 15 in a phased manner
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 4, 2020
طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے پر حکمت عملی کو آئندہ سال بھی اپنانے پر غور کیا جائے گا،اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو طریقہ کار اپنانے کا پابند کرے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت نے مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ 07 ستمبر تک کیا جائے گا۔ شفقت محمود نے ان افواہوں کو مسترد کردیا تھا کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کی خبروں کی تردید کردی