اسلام آباد: حکومت نے کرنل (ر) انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کے وکیل انعام الرحیم کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
وزارت دفاع نے انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم بیمار ہیں، انہیں بار بار اسپتال لے جانا پڑتا ہے، وہ اپنا پاسپورٹ جمع کرادیں اور راولپنڈی و اسلام آباد سے بھی باہر نہ جائیں۔
رہائی کیلئے انعام الرحیم کو اپنے لیپ ٹاپ کا پاسورڈ دینا ہوگا اور وہ تحقیقات میں بھی تعاون کرنا ہوگا۔ انعام الرحیم کے وکیل نے کہا کہ ہم پاسپورٹ جمع کرادیتے ہیں یہ انہیں چھوڑ دیں۔
مزید پڑھیں:کرنل انعام رحیم کیس: عدالت نے اِن کیمرہ سماعت کی حکومتی استدعا مسترد کردی