عاصم احمد دوبارہ چیئرمین ایف بی آر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم احمد دوبارہ چیئرمین ایف بی آر مقرر
عاصم احمد دوبارہ چیئرمین ایف بی آر مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے افسر عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس کے 21 گریڈ کے افسر عاصم احمد کو سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں لائی جائے گی اور اگلے احکامات تک وہ اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

واضح رہے کہ عاصم احمد اس سے قبل بھی اپریل سے اگست 2021 تک ایف بی آر کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے ہیں جبکہ ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا پر سائبر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں تبدیل کر دیا تھا اور اشفاق احمد کو نیا سربراہ مقرر کردیا تھا، حلف اٹھانے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے ون آن ون ملاقات کی۔

خیال رہے کہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ٹیکس گروپس کے سینئر افسران ایف بی آر کے سربراہ کے لیے دوڑ میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3روزہ دورے پر کل روانہ ہونگے

 موجودہ حکومت ابتدائی طور پر تین آئی آر ایس افسران عاصم احمد، ندیم رضوی اور طارق پاشا کے ناموں پر غور کر رہی تھی جبکہ کسٹمز سے تعلق رکھنے والے ایک افسر طارق ہدا کا نام بھی سربراہ ایف بی آر کے لیے زیر غور تھا۔

بعدازاں حتمی فیصلہ وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا۔

Related Posts