حکومت نے ہزارہ متاثرین کی شرائط مان لیں، دھرنا ختم کرنے کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt accepts Hazara victims conditions

کوئٹہ :حکومت کی جانب سے ہزارہ متاثرین کی شرائط منظور کرنے کے بعد کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے، دھرنا ختم کرنے کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور متاثرین کے درمیان معاملات طےپاگئے ہیں اور حکومت نے متاثرین کے مطالبات منظور کرلئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور ہزارہ متاثرین کے مذاکرات میں علماء نے اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق علماء نے دہشت گردی کے سدباب اور معاملات کی خرابی کا باعث بننے والے عناصر کی نشاندہی کی اور ان کی سرکوبی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نان اسٹیٹ ایکٹرز کی کارروائیاں روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی خدشات، عمران خان کا خاموشی سے کوئٹہ جانے کا فیصلہ ،معاملات طے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ معاملات طے پانے کے بعد عمل میں آئیگا اور تمام معاملات پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور وزیراعظم عمران خان متاثرین سے ملاقات میں اہم اعلان کرینگے۔

کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سیکورٹی وجوہات کی بناء پر وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

Related Posts