سعید غنی سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کا خود کو 24 گھنٹے کیلئے آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کا خود کو 24 گھنٹے کیلئے آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ
سعید غنی سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کا خود کو 24 گھنٹے کیلئے آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی سے ملاقات کے بعد خود کو 24 گھنٹوں کے لیے آئسولیٹ یعنی دنیا سے الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ تعلیم سعید غنی کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے لیے خود کو آئسولیٹ رکھوں کیونکہ میں نے ان سے ملاقات کی تھی۔

وزیرِ تعلیم سعید غنی سے ملاقات کے حوالے سے گورنر سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہم نے ملاقات کی۔ انہوں نے عوام کو کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ میری رپورٹس مثبت آئی ہیں۔

سعید غنی نے  گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رپورٹس مثبت آنے کے بعد شہریوں سے اپیل کی کہ  وہ خود کو آئیسولیشن میں رکھیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

  مزید پڑھیں: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

Related Posts