وفاقی حکومت کسی صورت کراچی کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی، گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ ہر مون سون میں شہر کے نشیبی علا قوں کا ڈوبنا افسوناک ہے ، شہر میں مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ہر بارکراچی کے شہری بارش کے بعد انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں ،موجودہ حکومت شہر کو دوبارہ عروس البلاد بنائے گی ۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے حوالے سے گورنرہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی ،چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ، میئر کراچی وسیم اختر، رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور مشیر برائے وزارت ساحلی امور محمود مولوی  بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں حالیہ بارش کے پیش نظر درپیش مشکلات ، شہر کی مجموعی صورتحال، نکاسی آب ، نالوں سے نکلنے والے فضلہ کو لینڈ فل سائٹس تک پہنچانے اور صفائی ستھرائی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ این ڈی ایم اے کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ایم افضل نے گورنرسندھ کوبریفنگ دی ۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کراچی کے لئے بہت زیادہ فکر مند ہیں ۔شہر کے مسائل کے مستقل حل کے لئے وزیراعظم نے سمری منظور کی۔

انہوں  نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی بھی صورت  کراچی کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی ،معاشی و اقتصادی حب کے حامل شہر کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کے وژن پر گامزن ہیں ، این ڈی ایم اے ، پاک فوج ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر شہر کو صاف کرے گی ۔

مزید پڑھیں: مخصوص مقامات پرقربانی وقت کی ضرورت ہے

Related Posts