کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنرعمران اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنرعمران اسماعیل
کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنرعمران اسماعیل

کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے اور مل مالکان کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مسائل کو حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی ( ایس آئی ایل سی ) کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس گورنر عمران اسماعیل کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ندیم بابر اور تابش گوہر کی بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی ، کے سی سی آئی ، سائٹ کراچی اور کراچی کی مختلف صنعتی ایسوسی ایشنز کے سینئر نمائندوں کے علاوہ زبیر موتی والا بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کراچی میں صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسے تمام انڈسٹریل یونٹس جو مطلوبہ منظور شدہ بجلی سے کم حاصل کررہے ہیں یا جن کے پاس بجلی ہے ہی نہیں ان میں بیشتر انڈسٹری کے کنیکشنز گزشتہ اجلاس کے فیصلے کے بعد بحال کر دیئے گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے ہیسکو اور سیپکو کے حوالے سے سامنے آنے والے ایشوز کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس 100انڈیکس 183.93پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 721.37پر بند

Related Posts