گورنر سندھ کی بنوری ٹاؤن آمد، عالم دین عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر تعزیت کی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کی بنوریہ ٹاؤن آمد، عالم دین عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر تعزیت کی
گورنر سندھ کی بنوریہ ٹاؤن آمد، عالم دین عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر تعزیت کی

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جیّد عالم دین ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر تعزیت کی لیے جامعتہُ الاسلامیہ بنوریہ ٹاؤن کا دورہ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے مرحوم کے صاحبزادوں ڈاکٹر سعید عبدالرزاق اور مفتی یوسف عبدالرزاق کے علاوہ جامعہ میں موجود علماء اوراساتذہ  سے ملاقات کی اور جامعہ کے مہتم اعلی کی رحلت پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کی لئیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ مرحوم آخری سانس تک دین اسلام کی ترویج اور تبلیغ سے منسلک رہے۔ دین کے لئیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت صدر وفاق المدارس دینی درسگاہوں میں اصلاحات اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئیے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : میٹرک کے امتحانات سے 2 روز قبل ہزاروں طلبہ ڈیٹ شیٹ سے محروم

Related Posts