گورنر سندھ نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ایک بار پھر جہانگیرترین سے مدد مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ایک بار پھر جہانگیرترین سے مدد مانگ لی
گورنر سندھ نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ایک بار پھر جہانگیرترین سے مدد مانگ لی

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے مدد مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے لندن میں موجود جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا اور ملک میں جاری سیاسی صورتحال بالخصوص وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس نکتے پر اتفاق کیا کہ ملک زیادہ دیر تک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ملک کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کی دھمکی دیدی

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ آج شام 6 بجے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرہونے والے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکمران جماعت کے 24 کے قریب ایم این ایز نے اپوزیشن کی ایما پرگزشتہ روزتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کااعلان کیا تھا۔

Related Posts