لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں کسی تقریبِ حلف برداری کی اجازت نہیں دی، غنڈوں کے زور پر تقریب منعقد کی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری کی اجازت نہیں دی۔ نئی صورتحال میں غنڈوں کے زور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے۔
گورنر پنجاب نے آئینی اعتراض لگا کر عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کردیا
ٹوئٹر پیغام میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو مسلسل تنبیہ کی اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب ہوں گے۔
گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی
نئی صورت حال میں غندوں کے ذور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے
انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) April 30, 2022
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ِ اطلاعات و نشریات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنجاب میں جاری سیاسی رسہ کشی کے تناظر میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس پاکستان پنجاب میں آئینی بحران کا نوٹس لیں۔ حمزہ شہباز کا غیر قانونی حلف روکا جائے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان پنجاب میں آئینی بحران کا نوٹس لیں، حمزہ شہباز کا غیر قانونی حلف روکا جائے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2022