گورنر سندھ عمران اسماعیل کی عید کی مبارکباد ،ایس او پیز پر عمل کرنے پر زور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Imran Ismail felicitates nation on eve of Eid-ul-Azha

کراچی: عیدالاضحی کے موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے امت مسلمہ خصوصاً سندھ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمارے اندر اللہ اور انسانیت دونوں کی خاطر قربانی کے جذبے کو زندہ کرتا ہے۔

عیدالاضحی کے مقدس تہوار کے موقع پرعمران اسماعیل نے کہا کہ سنت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے ہم ہر سال اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانوروں کی قربانی دیتے ہیں اور اس کا گوشت رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور غریبوں میں بانٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال مختلف ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہمیں معاشرتی فاصلے سمیت احتیاطی اقدامات کرنا ہوں گے۔

گورنر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ابھی بھی پوری دنیا میں پھیل رہا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی دور اندیشی کی وجہ سے پاکستان کی صورتحال ہمارے پڑوسی ممالک سے کہیں بہتر ہے۔

گورنر سندھ نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر غریبوں کا خیا ل رکھا جائے اور کورونا سے بری طرح متاثر ہونیوالے یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے لئے فراخدلی سے صدقہ کریں ۔

مزید پڑھیں: حقیقی قربانی ،حکمت اور فضائل

Related Posts