حکومت شیخ رشید کی آڈیو لیک کی انکوائری کرائے گی، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب
عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے شیخ رشید کی آڈیو لیک کے حوالے سے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، تحریک انصاف کوشفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔

آڈیو لیک میں مبینہ طور پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گل زمان نامی شخص سے پیمنٹ کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے، جس پر گل زمان نے کہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ’۔

بعد ازاں شیخ رشید نے آڈیو لیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو لیک میں ان کی آواز ہے لیکن وہ مذاق کررہے تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی آڈیو لیک کے پیچھے رانا ثناء اللہ ہے۔

Related Posts